سکھر،روینیو افسران کی مبینہ کرپشن کے خلاف سختی سے نوٹس لیا جائے،ظہور الدین انصاری

پیر 23 جنوری 2017 20:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) انجمن گلستان رضا میانی روڈ سکھر کے صدر ظہور الدین انصاری ملک جماعت کے افضل ملک نے روینیو افسران کی مبینہ کرپشن کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عمران مغل کی موروثی پراپرٹی B-1711-1 B-1711-2 B-1712-1کی جعلی پی ٹی ڈی اور ٹی او تیسرے فرد کے نام جاری کیا ہے جو کھلا فراڈ ہے عمران مغل کی مذکورپراپرٹی پر گذشتہ پچاس سالوں سے کیس عدالت میں زیرالتواء ہے ظہور الدین انصاری اور افضل ملک نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عمران مغل کی نجی ملکیت پر غیر قانونی قبضہ ، تعمیرات اور جعلی کاغذات بنانے وا لے عمل کا سختی سے نوٹس لیکر موئثر کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :