پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی،ایک شخص گرفتار،شراب واسلحہ برآمد

پیر 23 جنوری 2017 20:15

خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) تھانہ صدر پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کاروائی کے دوران ایک شخص سے شراب اور ناجائز اسلحہ کی بھاری مقدار پکڑی گئی، تھانہ صدر کے ایس ایچ او ملک محمد اقبال نے کے مطابق مخبر کی اطلاع پر رینجرز کالج کے قریب چک نمبر 4پی میں کامیاب کاروائی کے دوران ایک شخص ماجد کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے 17 بوتل شراب دیسی ،ولائتی کے علاوہ 4موزر اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق یہ اطلاعات حساس ادارے کی طرف سے ملی تھیں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :