Live Updates

قصور جلسے نے حکمرانوں کی آنکھیں کھول کے رکھ دی ہیں،سید صمصام علیبخاری

پانامہ چور عوام کے سامنے جلد بے نقاب ہونے والے ہیں، تحریک انصاف عوام کو چوروں کی چوری سے آگاہ کرتی رہے گی، رہنما تحریک انصاف

پیر 23 جنوری 2017 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ قصور کے کامیاب جلسے نے حکمرانوں کی انکھیں کھول کے رکھ دی ہیں ، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے اورتحریک انصاف وزیراعظم کی چوری سے عوام کو آگاہ کرتی رہے گی ، پانامہ چور عوام کے سامنے جلد بے نقاب ہونے والے ہیں، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے درباری اپنی ڈوبتی کشتی کو دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھے ہیںاور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں، عوام وزیراعظم کے درباریوں کی مکاریوں سے خوف واقف ہیںاور ان کی باتوں کو خاطر میں نہیں لاتے، پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا ، کرپشن اور کمیشن مافیا کے لئے پاک زمین تنگ پڑ جائے گی ، تحریک انصاف ان چوروں کو بھاگنے نہیں دے گی اور انہیں ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، (ن) لیگ کے تنخواہ دار درباری عوامی خدمت کی بجائے وزیراعظم کو پانامہ کیس میں بچانے میںمصروف ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :