علاقے کو جرائم سے پاک کرنا پولیس کا اولین فرض ہے ،محمد علی خان

پیر 23 جنوری 2017 20:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ریجنل پولیس آفیسرمحمد علی خان نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقہ کو جرائم سے پاک کرنا پولیس کی اولین فرائض میں شامل ہے بنوں کے لوگوں کی جان و مال کی تحفظ یقینی بنائیں گے ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے منظم پلان تشکیل دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں پریس کلب کے صدر احسان اللہ خٹک کی قیادت میں نو منتخب کابینہ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پریس کلب بنوں کے جنرل سیکرٹری محمد سہیل خان ،سینئر نائب صدر محمد عالم خان ،جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسرت ،فنانس سیکرٹری محمد نصیب زاہد وزیر اور رابطہ سیکرٹری عمر زمان خان بھی موجود تھے محمد علی خان نے کہا کہ صحافی برداری معاشرے کی آنکھ کی مانند ہوتے ہیں حق کا ساتھ اور باطل کے خلاف قلم استعمال کرنا صحافیوں کا فرض بنتاہے اُنہوں نے کہاکہ بنوں شہر میں مختلف چوکوں ،بازاروں ،گلیوں پر ناکے لگائے جائیں گے جہاں پر پولیس اہلکار دن رات کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ بنوں لنک روڈ پر منچھلے نوجوانوں کی ون ویلنگ کی شکایات موصول ہوئی ہے بہت جلد اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :