سوات پولیس اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پانڑ کے مدد سے مینگورہ شہر میں ٹرییفک سگنل لگادیئے

پیر 23 جنوری 2017 20:50

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) سوات پولیس اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پانڑ کے مدد سے مینگورہ شہر میں ٹرییفک سگنل لگادیئے گئے ،افتتاح ڈی آئی جی ملاکند اختر حیات نے کیا ،ٹریفک سگنل کے تنصیب سے مینگورہ شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا اور ٹریفک رواں دواں ہونے میں مدد ملی گی جس کی وجہ سے عوام کے مشکلات میں کمی آئیگی ،عوام ٹریفک سگنل اورقوانین کا احترام اور اس پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کریںڈی آئی جی ملاکنڈ رینج اختر حیات خان ،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے سہراب خان چوک مینگورہ میں ٹریفک سگنل کا افتتاح کیا اس موقع پر شہریوںکے بڑی تعداد کے علاوہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان اور دیگر افراد بھی موجود تھے اس موقع پرمیڈیاسے بات چیت میںڈی آئی جی ملاکنڈ اخترحیاتنے کہا کہ اس اقدام سے ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی گی انہوں نے کہا کہ سوات پولیس اورگورنمنٹ ٹیکنل کالج پانڑ کے طلباء اوراساتذہ نے یہ سگنل تجرباتی بنیادوںپر تیار کئے ہیں اگر یہ کامیاب ہوگئے تو دیگرچوراہوں میں بھی اسی طرح کے ٹریفک سگنل نصب کئے جائینگے انہوں نے ٹیکنیکل کالج اور اساتذہ کو ٹریفک سگنل بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے باقاعدہ ٹریفک سگنل کا افتتا کرتے ہوئے سگنل آن کردی سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس اور کالج کے طلباء نے تو ایک آزمائشی تجربہ کیا ہے جو کہ اگر کامیاب ہواتو صوبائی حکومت اور مقامی ممبران اسمبلی کواس بارے فنڈز جاری کریں اورباقی ماندہ چوراہوں پراس کی تنصیب کو ممکن بنائیں اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پانڑ کے پروفیسر عابد نے بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :