راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، قمار بازوںاور پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائی،19ملزمان گرفتار

پیر 23 جنوری 2017 20:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، قمار بازوںاور پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائی میں19ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ2465گرام چرس،37لیٹر کھلی شراب ،01 پستول30بور معہ02روند،100پتنگیں اور 06ڈوریں برآمد کرلیے ہیںتھانہ پیرودھائی پولیس نے انتظار حسین سی1100گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے عمران سی1220گرام چرس، تھانہ آر اے بازا رپولیس نے آصف رشید سی145گرام چرس،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شان حیدر سی18عدد نشہ آور گولیاں، تھانہ بنی پولیس نے قاسم علی سی10لیٹرکھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے رضوان سی07لیٹر کھلی شراب، تھانہ صد ر واہ پولیس نے ذیشان سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد علی سی01پستول 30بور معہ02روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے شہریار سی50پتنگیں 03ڈوریں، اسد احمد سی50پتنگیں03ڈوریں،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محمد خلیل اور محمد شکور سے 16انار چلیدہ ،07سوتری گولے،06ہوائیاں،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے قیصر محمود کو غیر قانونی طور پر ڈیزل گاڑی میں لے جاتے ہوئے قابوکرکی300لیٹرپٹرول،435لیٹرڈیزل معہ پیمانہ برآمد کرلیا،تھانہ ویسٹریج پولیس نے کرایہ دار احمد علی ،وقار یونس کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قمار بازی کئے اڈے پر چھاپہ مار کر موہڑہ شاہ ولی شاہ کے علاقہ سے بشیر حسین ،محمد نوید،محمد فیاض اورمحمد سعید کو گرفتار کرکے دائو پر لگے ہوئی10ہزار670روپے ، 03 موبائل فون اور01 گھڑی معہ تاش برآمد کرلی ہے ۔

ًًًًًًًً

متعلقہ عنوان :