کراچی سمیت پورے سندھ میں ہندوں بڑی تعداد میں آباد ہے،مودی طاقت کے ذریعے اس علاقے کو بھارت کا حصہ بنائیں ، ایل کے ایڈوانی کا مودی سے مطالبہ

پیر 23 جنوری 2017 21:27

کراچی سمیت پورے سندھ میں ہندوں بڑی تعداد میں آباد ہے،مودی طاقت کے ذریعے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) بی جے پی کے ایک سرکردہ لیڈر لال کرشن ایڈوانی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اور کراچی کو پاکستان کا حصہ بنانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق ایل کے ایڈوانی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں ہندوئوں کی بڑی تعداد آج بھی آباد ہے اس لئے کراچی سمیت پورے سندھ کو بھارت کا حصہ ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بغیر بھارت ادھورا لگتا ہے۔ نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت مہاتما گاندھی نے غلطی کی تھی انہیں سندھ کو بھی ہندوستان میں شامل کروانا چاہئے تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی بمبئی کا حصہ تھا اسے بھارت کا حصہ ہونا چاہئے تھا، یہ شہر ہم بھارتی فوج کی طاقت کے زور پر دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں اور نریندر مودی کو ایسا کرنا چاہئے۔۔