مصرمیں جنگجوؤں کا حملہ ، پانچ فوجی ہلاک

’قوم اور مذہب کے دشمن بنیاد پرستوں‘‘ کی کارروائی کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں، فوجی بیان

پیر 23 جنوری 2017 21:27

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) مصری فوج نے آج بتایا ہے کہ جزیرہ نما سینائی میں جنگجوؤں کے ایک حملے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی بیان کے مطابق ’’قوم اور مذہب کے دشمن بنیاد پرستوں‘‘ کی کارروائی کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ تاہم اس بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ سن دو ہزار تیرہ میں صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے بالخصوص سینائی میں جہادی گروہ پولیس اور فوج کے سینکڑوں اہلکاروں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ ملکی فوج اس علاقے میں کریک ڈاؤن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔۔

متعلقہ عنوان :