وزیر اعلیٰ سندھ کاپاک بحریہ کے سیلرز کی سرکاری رہائش گاہ خالد ایس آر ای میں زیر تعمیر بحریہ ماڈل سکول کا دورہ

پیر 23 جنوری 2017 21:32

وزیر اعلیٰ سندھ کاپاک بحریہ کے سیلرز کی سرکاری رہائش گاہ خالد ایس آر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کویونس آباد کے نزدیک قائم پاک بحریہ کے سیلرز کی سرکاری رہائش گاہ خالد ایس آر ای میں زیر تعمیر بحریہ ماڈل اسکول کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل فرخ احمد نے ان کا خیر مقدم کیا۔ بحریہ ماڈل اسکو ل کا قیام پاکستان نیوی کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جو وہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کررہی ہے۔

اسکول کے پہلے تعلیمی سیشن کا آغاز رواں سال مارچ میں ہوگا جس میں ابتدائی جماعتوں سے لے کر میٹرک تک کے تقریبا 800طلبا زیر تعلیم ہوں گے اور یہ تعداد نصف سال کے عرصے میں 1500تک پہنچ جائے گی۔ اس اسکول کو رفتہ رفتہ انٹر میڈیٹ کی سطح تک لے جایا جائے گا جو ملحقہ علاقوں بالخصوص یونس آباد ، کاکا پیر اور قرب و جوار میں آباد دیگر دیہی علاقوں کے ساڑھے سات ہزار سے زائد طلبا کو معیار ی تعلیم فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اسکول کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سائنس لیبارٹریز سے بھی لیس کیا جائے گا جس میں کمپیوٹر لیبارٹریز بھی شامل ہوں گی۔ پاک بحریہ کی زیر سرپرستی قائم بحریہ ماڈل اسکولز پاکستان نیوی ایجوکیشن ٹرسٹ (PNET) کے زیر انتظام ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر انہیں اسکول سے متعلق بریفنگ دی گئی اور مستقبل میں اس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے یونس آباد میں بحریہ ماڈ ل اسکول کے قیام کو سراہااور وطن عزیزکی بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ قومی تعمیر کے منصوبوں میں پاک بحریہ کے کر دار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :