دنیا کے قدیم ترین شہر ملتان میں جدیدترین میٹروبس منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا،ساڑھے 18کلومیٹرطویل ملتان میٹروبس منصوبہ 28ارب 88کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا، ملکی وغیرملکی ماہرین نے اس منصوبہ کو لاہوراور اسلام آباد سے بہتر اور خوبصورت منصوبہ قراردیا ،میٹرو روٹ پر 21میٹروبس اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔پرہر700میٹرکے بعد میٹروبس اسٹیشن ،ہرپانچ منٹ بعد میٹروبس دستیاب ہوگی،۔میٹرو بس روٹ پر 35بسیں چلائی جائیں گی، 95ہزار افراد روزانہ اس پر سفر کریں گے،ملحقہ روٹس پر فیڈربسیں چلائی جائیں گی،منصوبے کی کم ازکم عمر50سال قرار،منصوبے سے 50ہزارافراد کو روزگار ملا، منصوبے سے ملتان میں ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوگا
ملتان میٹروبس منصوبے کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
پیر 23 جنوری 2017 21:47
(جاری ہے)
میٹروبس کے روٹ پربہاوالدین زکریا یونیورسٹی،گورنمنٹ ایمرسن کالج سمیت ملتان کے 25بڑے تعلیمی ادارے بھی موجودہیں جن کے ہزاروں طلباء اس سستی سفری سہولت سے مستفید ہوں گے ۔
میٹرو بس روٹ پر 35بسیں چلائی جائیں گی اور تقریباً 95ہزار افراد روزانہ اس پر سفر کریں گے۔میٹروبس روٹ کے علاوہ دیگرروٹس پر شہریوں کی سہولت کیلئے فیڈر بسیں چلائی جائیں گی۔میٹرو بس منصوبے کے انجینئرز نے منصوبے کی کم ازکم عمر 50سال قرار دی ہے ۔چیف انجینئرکے مطابق اگر اس کی بروقت دیکھ بھال کا عمل جاری رکھا گیا تو یہ منصوبہ100سال تک قابل استعمال رہے گا ۔ دوسری طرف منصوبے کے لئے برقی زینے، لفٹ، جنریٹرز، ایکس پنشن جوائٹنس اورلانچنگ پیڈزیورپ سے منگوائے گئے ہیں۔میٹروبس روٹ پرخوبصورتی کیلئے رنگ برنگے فوارے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ پی ایچ اے کی طرف سے بھی میٹروبس روٹ اور اس کے اطراف کھجوروں کے درخت اور پھولوں کی کیاریاں لگائی ہیں جس سے قدیم شہرملتان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔چیف انجینئر ملتان میٹرو بس پراجیکٹ صابرسدوزئی کے مطابق منصوبے کی تعمیر کے دوران اس منصوبے پر 50ہزار سے زائد انجینئرز، ہنرمندوں اور مزدروں کو براہ راست روزگار ملا جبکہ بالواسطہ روزگار حاصل کرنے والے اس کے علاوہ ہیں جبکہ منصوبوں کو فنکشنل کرنے والی کمپنیوں نی2600افراد کو بھرتی کیا ہے اور اس طرح یہ منصوبہ 2600 خاندانوں کے روزگار کا وسیلہ بنا ہے۔دوسری طرف ملتان وجنوبی پنجاب کی سیاسی وسماجی شخصیات نے ملتان میٹروبس منصوبے کو خوش آئند قراردیا ہے ۔سیاسی وسماجی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے ملتان میں ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوگا اور اس تاریخی شہر کو میٹرو بس منصوبے کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک نئی پہچان ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.