پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی ، ایک نوجوان جاں بحق،3 شدید ذخمی

پیر 23 جنوری 2017 22:19

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹر وے ایم۔تھری پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میںکار میں سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین شدید ذخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی چار نوجوان کار میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان شیر عباس ولد اصغر علی شاہ سکنہ رضا آباد فیصل آباد موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر تین شدید ذخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر الائیڈ ھسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔ ہلاک اور ذخمی ہونے والے نوجوانوں کا تعلق شعبہ صحافت سے بتایا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :