شیعہ علما کونسل ضلع لاہور کے انتخابات مکمل، ملک شوکت علی اعوان صدر، سید جعفر علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 23 جنوری 2017 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) شیعہ علما کونسل ضلع لاہور کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں۔ ملک شوکت علی اعوان کو صدر اور سید جعفر علی شاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔ نومنتخب عہدیدارو ں سے صوبائی صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے حلف لیا۔صوبائی نائب صدر میاں فرزند علی چھچھر اور ڈویژنل صدر شہباز حیدرنقوی پر مشتمل الیکشن کمیٹی نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔

جس میں یونٹ صدور اور سیکرٹری جنرل نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ علما کونسل کا کردار قوم کی ترقی اور دفاع سے مزین ہے۔ قائد ملت اسلامیہ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔انہوں نے تنظیم سازی اور کارکنوں کی فکری تر بیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علما کے دروس کا سلسلہ شروع کیا جائے اور رابطہ عوام مہم کو مضبوط بنایا جائے۔

نو منتخب صدر ملک شوکت علی اعوان نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فلسفہ اتحاد امت اور دفاع تشیع کے مطابق تنظیم کو مضبوط کیا جائے گا۔ جنہوں نے دہشت گردی اور تکفیریت کے خلاف جدوجہد کرکے پاکستا ن میں سیاسی ،مذہبی قوتوں کو مضبوط کیا۔

متعلقہ عنوان :