سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ انسداد ڈکیتی ونگ کی کاروائی، ناجائز اسلحہ خرید کر سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

پیر 23 جنوری 2017 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU) انسداد ڈکیتی ونگ کی کاروائی، ناجائز اسلحہ خرید کر سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، جس کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل معہ 50 روند برآمدکر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خصوصی ٹیم نے ناجائز اسلحہ خرید کر آگے سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل 9MM معہ 50 روند برآمد ہوئے ہیں،ملزم نعمت افضل دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ ناجائز اسلحہ خرید کر مختلف لوگوں کو گھوم پھر کر جب جہاں کوئی گاہک مل جائے فروخت کرتا ہے ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :