وفاقی دارالحکومت میں کار،موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں پولیس کیلئے درد سر

اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر نئے سال کے پہلے 22دنوں میں شہر اقتدار سے کار، موٹرسائیکل کی18وارداتیں

پیر 23 جنوری 2017 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت میں کار،موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں وفاقی پولیس کیلئے درد سر بن گئیں، اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر، نئے سال کے پہلے 22دنوں میں شہر اقتدار سے کار، موٹرسائیکل کی18وارداتیں رونما ہوئیں، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز بھی وفاقی دارالحکومت سے ایک کار اور ایک موٹرسائیکل چوری ہو گیا، 22دنوں میں اسلام آباد سے کار، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی تعداد 18تک جا پہنچی، اعداد دوشمار کے مطابق کار موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں تھانہ آبپارہ سر فہرست ہے جس کی حدود سے 5وارداتیں ہوئی ہیں، تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں3، تھانہ ترنول، تھانہ سہالہ، تھانہ آئی نائن کی حدود میں2,2وارداتیں رونما ہوئیں، گزشتہ روز تھانہ آبپارہ کی حدود سے موٹرسائیکل چوری ہو گیا، مدعی مسعود الرحمان نے پولیس کو تبایا کہ اسلام آباد ہوٹل کے آگے پارکنگ سے موٹرسائیکل چرایا گیا ہے، تھانہ آئی نائن پولیس کو محمد یعقوب نے بتایا کہ اس رہائشی فلیٹ کے آگے کھڑی مہران گاڑی ماڈل2006کو نامعلوم افراد نے چوری کر لیا ہے، پولیس نے جب معمول کارروائی کرتے ہوئے مقدمے کا اندراج کر لیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ سال وفاقی دارالحکومت کے سٹی زون میں واقع تھانہ آبپارہ میں50سے زائد کار، موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں رونما ہوئی تھیں۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :