طورخم بارڈر پر چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، خاصہ دار فورس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 16کلو چرس بر آمدکرلی

پیر 23 جنوری 2017 22:45

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) طورخم بارڈر پر چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، خاصہ دار فورس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 16کلو چرس بر آمدکرلی ،چرس افغانستان سے پاکستان لایا جارہا تھا ، گاڑی کے ڈرائیوراور کنڈیکٹر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پرمعمول کے چیکنگ کے دوران کمانڈرنورزیب آفریدی ،خیال محمد اور شکیل نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبر HD.46377کے خفیہ خانوں سے 16کلو چرس بر آمد کر کے ٹرک ڈرائیور یاسین ولد تحسین اور کنڈیکٹر زاہد ولد نورداد سکنہ افغانستان کو گرفتار کر لیا جس کو مزید تفتیش کیلئے لنڈی کوتل حوالات منتقل کیا گیا اس دوران طورخم تحصیلدار شمس الاسلام نے رابطہ پر بتایا کہ طورخم بارڈر پر چیکنگ کو مزید سخت کر دی گئی ہے جسکی وجہ سے مذکورہ کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی انہوں نے مزید کہا کہ منشیات سمگلنگ کے روک تھام کیلئے طورخم بارڈر پرسخت اقدامات اٹھا ئینگے۔

متعلقہ عنوان :