اسلام آباد میں انوکھی واردات، نامعلوم افراد ہوٹل جنریٹر کی پاور کیبل لے کر فرار

پیر 23 جنوری 2017 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت میں انوکھی واردات، نامعلوم افراد ہوٹل جنریٹر کی پاور کیبل لے کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق جی فائیو میں واقع گرینڈ ایمبسڈر ہوٹل میں ہونے والی انوکھی واردات میں چور جنریٹر کی پاور کیبل لے اڑے، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو عبدالعزیز نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ہوٹل میں گھس کر ہوٹل کے مین جنریٹر کی پاور کیبل چرا لی گئے، پولیس نے مقدمے کا اندراج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔۔(وقار/حسن رضا)