کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ ، بحریہ کا ریٹائر ڈ افسر زخمی

پیر 23 جنوری 2017 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے شارع فیصل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بحریہ کا ریٹائرڈ افسر زخمی ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بحریہ کے سینئر ریٹائرڈ افسر کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں نیوی کے ریٹائرڈ کیپٹن اکمل کیانی زخمی ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ واقعہ ابتدائی طور پر اسٹریٹ کرائم لگتا ہے ۔موقع سے نائم ایم ایم کے 2خول ملے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔#