امریکہ میں صرف چہرے بدلتے ہیں پالیسی وہی رہتی ہے ,مولاناولی محمدترابی

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ دنیامیں امن اوراستحکام کے خواہاں ہیں تووہ اسلامی ممالک میں مداخلت بندکرکے اپنی فوجیں واپس بلائیںمسلمانوں کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھائیں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،مولانامحمدسلیم،مولاناحبیب اللہ مینگل

پیر 23 جنوری 2017 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،مولانامحمدسلیم،مولاناحبیب اللہ مینگل،مولانابشیراحمد،حافظ قدرت اللہ لہڑی اورحافظ سراج الدین نے کہاہے کہ امریکہ میں صرف چہرے بدلتے رہتے ہیں پالیسی وہی رہتی ہے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ اگرواقعی میں دنیامیں امن اوراستحکام کے خواہاں ہیں تووہ اسلامی ممالک میں مداخلت بندکرکے اپنی فوجیں واپس بلائیںمسلمانوں کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھائیں اورپرامن دنیاکے لئے ظلم،ناانصافی اوربے جامداخلت کی پالیسی تبدیل کریںانہوں نے کہاکہ مسلمان دہشت گردنہیں بلکہ اپنے دین اوراسلامی نظام پرعمل درآمدچاہتے ہیںیہ ان کاحق ہے انہیں اپنے حق سے محروم نہ رکھاجائے انہوں نے کہاکہ افغانستان پرامریکی یلغارتاریخی غلطی تھی جس سے امریکہ کودوٹریلین ڈالرمالی اورپچاس ہزارفوجیوں کی ہلاکت اورزخمی ومختلف بیماریوں میں مبتلاہونے کاجانی نقصان ہوااورایک لاکھ سے زائدافغان مظلوم شہری شہیداوردولاکھ سے زائدزخمی ہوئے تاہم افغانستان میں امن نہیں آیااب خطے کے ممالک بھی سمجھ گئے کہ امریکہ کی موجودگی میںخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتاانہوںنے کہاکہ پاکستان،چین،روس اوردیگرممالک آپس میں تجارتی سرگرمیوں کوفروغ دیناچاہیے اورسب ملکرامریکہ کویہاں سے جانے پرمجبورکیاجائے ۔

(جاری ہے)

درین اثناء مولاناولی محمدترابی،مولانامحمدسلیم،مولانابشیراحمداورحاجی امیرعثمان اچکزئی نے گلستان جاکرجمعیت ضلع کوئٹہ کے رکن مجلس شوری حاجی ظفر اللہ کاکڑکے کزن حاجی علاؤالدین کاکڑکے انتقال پرتعزیت اورفاتحہ خوانی کی اوردعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس اورپسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے علاوہ ازین انہوں نے مختلف جماعتی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

متعلقہ عنوان :