کوئٹہ, وزیراعظم صحت کارڈکے حامل افراد علاج ومعالجے کی سہولیت سے محروم,عبدالواحدصدیقی

ہسپتالوں میں علاج ومعالجے کے لیے رقم طلب کی جاتی ہے غریب لوگوں میں سخت تشویش پا ئی جا تی ہے،سابق صوبائی وزیرعبدالواحدصدیقی

پیر 23 جنوری 2017 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اورسابق صوبائی وزیرعبدالواحدصدیقی نے کہاہے کہ وزیراعظم صحت کارڈکے حامل افرادکومتعین کردہ ہسپتالوں میں علاج ومعالجے کی سہولیت دستیاب نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ضلع پشین میں جن لوگوں نے یہ کارڈحاصل کیاہے وہ متعین کردہ ہسپتالوں سے رجوع کرتے ہیںلیکن انہیں علاج کی سہولیت فراہم نہیں کی جاتی یاان سے نصف رقم طلب کیاجاتاہے جس سے کارڈکے حامل غریب لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے اس خدشہ کااظہارکیاکہ کہیں کرپشن کے لئے راہ ہموارتونہیں کیاجارہااربوں روپے منصوبے سے لاکھوں لوگ مستفیدہورہے ہیں لیکن پشین میں, مستحقین کواس حق سے محروم رکھاگیاہے انہوں نے وزیراعظم صحت اسکیم بلوچستان کے ڈاریکٹرسے مطالبہ کیاکہ وہ پشین میں کارڈکے حامل مستحقین کومتعلقہ ہسپتالوں میں علاج فراہم نہ کرنے یاان سے نصف رقم طلب کرنے کی شکایت کانوٹس لیں اس کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اوراس اسکیم کوناکام بنانے والے عناصرکے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ اربوں روپے کرپشن کی نذرنہ ہواورنہ ہی غلط طریقے سے اس کااستعمال ہوبصورت دیگرجمعیت علماء اسلام اس اہم اسکیم کوناکام بنانے والے عناصرکے خلاف سخت احتجاج شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :