کرپٹ عنا صرکے خلاف ریڈ، ٹریپ اور سرپرائیز وزٹ کی تعداد کو بڑھایا جائے، چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو

پیر 23 جنوری 2017 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کی صدارت میں محکمہ اینٹی کرپشن کا اہم اجلاس آج سندھ سیکریٹ میں واقع اینٹی کرپشن کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ عثمان غنی صدیقی، خادم حسین برڑو اور دیگر ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ عثمان غنی صدیقی نے اجلاس میں اینٹی کرپشن کی صوبے بھر میں کی گئی حالیہ کاروائیوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی خلاف کاروائیان مزید تیز کی جائیں، کرپٹ عناصر کے خلاف ریڈ، ٹریپ اور سرپرائز وزٹس کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ ملزمان کو زیادہ سے زیادہ سزائیں ہوئیں۔ غلام قادر تھیبو نے کہا کہ 2016 کی طرح اس سال بھی کرپشن کے خلاف کامیاب کاروائیاںکی جائے گی اور اس سلسلے میں موصول ہونے والی شکایات کی اسکروٹنی کر کے جلد از بھرپور کاروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :