وزیراعلیٰ بلوچستان کی رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو سے چچا زاد بھائی کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 23 جنوری 2017 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری پیر کے ر وز رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان سے ان کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔