چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے،دیگرملک اپنی معیشت کی ترقی کیلئے چین پرانحصارکرتے ہیں

دیگرملک قیادت چھوڑیں تومجبوراعالمی قیادت سنبھال سکتے ہیں، چین کا ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے پہلے امریکہ کے بیان پر رد عمل

پیر 23 جنوری 2017 23:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ڈائریکٹر جنرل چینی وزارت خارجہ زینگ جن نے کہا ہے کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے،دیگرملک اپنی معیشت کی ترقی کیلئے چین پرانحصارکرتے ہیں اور اگردیگرملک قیادت چھوڑیں تومجبوراعالمی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے سب سے پہلے امریکاکے نعرے پر ڈائریکٹرچینی وزارت خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چین دنیاکی قیادت سنبھالنانہیں چاہتا لیکن اگر دیگرملک قیادت چھوڑیں تومبجوراًعالمی قیادت سنبھال سکتے ہیں،چین کوعالمی قیادت سنبھالنے کاکہاگیاتوذمہ داری پوری کریں گے۔