لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کی رسم قل شادمان ٹو میں ادا کردی گئی

رسم قل میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ سمیت ججز،وکلا،عزیز واقارب سمیت دیگر شخصیات کی بھی شرکت

پیر 23 جنوری 2017 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کی رسم قل شادمان ٹو میں ادا کردی گئی‘ رسم قل میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ سمیت ججز،وکلا،عزیز واقارب سمیت دیگر شخصیات کی بھی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کی رسم قل102شادمان ٹو سے ملحقہ گرانڈ میں ادا کی گئی تین بجے قران اورپانچ بجے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلیے اجتماعی دعا کی گئی سید عاشق حسین نے اجتماعی دعاکروائی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ،جسٹس شاہد حمید ڈار،جسٹس محمد یاورعلی ، جسٹس محمد انوارالحق ،جسٹس محمد فرخ عرفان خان ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جسٹس عاطرمحمود، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس عبدالسمیع خان ،جسٹس چوہدری محمد اقبال ،جسٹس عبدالرحمان اورنگ ، جسٹس شہرام سرورچوہدری،جسٹس چوہدری عبدالعزیز،جسٹس محمد علی،جسٹس مسعود عابد نقوی،جسٹس شاہد جمیل خان،ممبرپاکستان بارکونسل حفیظ الرحمان چوہدری،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امتیازکیفی ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل انوارحسین،عدنان طارق ، احمد حسن ، جسٹس ریٹائرمحمود مقبول باجوہ ،ایم آئی ٹی ہائیکورٹ محمد اکمل خان رجسٹرارہائیکورٹ سید خورشید انوررضوی،سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی، سمیت دیگر ججز،وکلا اورجسٹس عابدعزیز شیخ کیعزیزواقارب نے شرکت کی شرکا نے جسٹس عابدعزیز شیخ سے ان کی والدہ کیانتقال پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔

(جاری ہے)

گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اورلاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے بھی جسٹس عابدعزیز شیخ کے گھر جاکر ان سے و لدہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہارکیا ہے ۔