امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تیز رفتار بارش، برف باری اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک24 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے-حکام
میاں محمد ندیم منگل 24 جنوری 2017 12:11
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جنوری۔2017ء) امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تیز رفتار بارش، برف باری اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک24 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ریاست ورجینیا سے بوسٹن تک کے ساحلی علاقوں میں تیز بارشیں، شدید برف باری اور طوفانی آندھی آنے کا امکان ہے-امریکہ کے جنوبی علاقے میں اختتام ہفتہ موسم نے شدت اختیار کی جس کے نتیجے میں اب تک24 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے۔
ایسے میں موسمیاتی نظام کا رخ مشرقی ساحل کی جانب پلٹا، موسمیاتی ماہرین نے تیز رفتار آندھی، شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔ہنگامی صورتِ حال سے نبردآزما ہونے پر مامور اہل کاروں نے نیو یارک سٹی کے مکینوں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ شدید بارش اور آندھی کے لیے تیار رہیں، جس کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔(جاری ہے)
بتایا جاتا ہے کہ ورجینیا سے بوسٹن تک کے ساحلی علاقوں میں تیز بارشیں، شدید برف باری اور طوفانی آندھی آئے گی۔
گذشتہ دو دنوں کے دوران، تیز طوفانی ہوائیں جنوب مشرقی علاقے میں وارد ہوئیں، جس کے نتیجے میں سمندری طوفان، تیز رفتار بارشیں اور برف باری ہوئی، جس کے نتیجے میں موبائل گھرالٹ گئے اور تباہی پھیلی ہے۔ طوفان کے نتیجے میں جنوبی جارجیا میں 15 افراد، جب کہ مسی سیپی میں چار افراد ہلاک ہوئے ۔جارجیا کے گورنر، نتھن ڈئیل نے ریاست کی 16 کاو¿نٹیز میں طوفان کے نتیجے میں ہنگامی صورت ِحال کا اعلان کیا ہے جہاں اموات واقع ہوئی ہیں، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست اوکلوہاما کے شہر نورمن میں قائم طوفان کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے اہل کار، پیٹرک مارش نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی علاقے میں ممکنہ طور پر 39 سمندری طوفان آسکتے ہیں جن میں سے، 30 جارجیا، چار مسی سیپی اور ایک ایک لوزیانہ اور جنوبی کیرولینا کو اب تک زد میں لاچکے ہیں۔جنوری میں سمندری طوفان ابھرنا شاذ و نادر کا معاملہ سہی، لیکن اِن کی مثال ملتی ہے، خاص طور پر جنوبی علاقوں میں۔ طوفان کی پیش گوئی کرنے والے مرکز میں دستیاب اعداد کے مطابق، گذشتہ ایک دہائی کے دوران، جنوری میں ملک میں اوسطاً 38 سمندری طوفان آئے جبکہ 2008ءمیں 84،اور 2014ءمیں صرف چار طوفان آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.