پاکستان ٹینس فیڈریشن کا ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئی5 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان

منگل 24 جنوری 2017 12:41

پاکستان ٹینس فیڈریشن کا ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئی5 رکنی حتمی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئی5 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئی4 کھلاڑی اور ایک آفیشل کو منتحب کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں میں اعصام الحق، عقیل خان، عابد علی اکبر اور عابد مشتاق شامل ہیں جبکہ رشید ملک بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے انتحاب کیلئے پہلے فیز میں ٹاپ 7 کھلاڑیوںکو مدعو کیا گیا تھا جس میں سے 4 قومی کھلاڑی محمد عابد علی اکبر، عابد مشتاق، یاسر خان اور مزمل مرتضی نے دوسرے فیز کیلئے کوالیفائی کیا گیا تاہم دوسرے فیز کے ٹرائلز گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئے جس میں عابد علی اکبر اور عابد مشتاق کو ٹائی کیلئے حتمی ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ فیڈریشن نے اعصام الحق اور عقیل خان کو ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دیا تھا اور دونوں کھلاڑیوں کو ڈائریکٹ ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم میں شامل کیا ہے اسی طرح ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر4 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگئے اور کھلاڑیوں کو رشید ملک جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ محمد خالد رحمانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی آئندہ ماہ 3 سے 5 فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کیلئے ایران کی ٹیم 30 جنوری کو پاکستان آئے گی۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے 12سال بعد پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی دی ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی آئندہ ماہ 3 سے 5 فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :