امریکہ نے بحرالکا ہل تجارتی معاہدہ سے علیحدگی اختیار کر لی

ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز باضابطہ طورپر ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

منگل 24 جنوری 2017 12:57

امریکہ نے بحرالکا ہل تجارتی معاہدہ سے علیحدگی اختیار کر لی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) امریکہ نے بحرالکا ہل تجارتی معاہدہ سے علیحدگی اختیار کر لی ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد بحرالکاہل تجارتی شراکت داری کے معاہدی(ٹی پی پی ) سے علیحدگی کا حکم جاری کر دیا ہے ۔انہوں نے گذشتہ روز اس بارے میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس معاہدہ سے علیحدگی کو امریکی کارکنوں کیلئے اچھا اقدام قراردیا ۔

یاد رہے کہ ٹی ٹی پی بحرالکاہل کے بارہ ممالک کے درمیان ایک فری تجارتی معاہدہ ہے جس پر ان ممالک نے دستخط کر دیئے تھے لیکن امریکی ارکان پارلیمنٹ نے ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی تھی ، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس معاہدے کی شدید مخالفت کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :