غزہ پٹی میں برسر اقتدار حماس کے اعلی لیڈر سکیورٹی حکام سے ملاقات کیلئے مصر پہنچ گئے

منگل 24 جنوری 2017 13:39

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) غزہ پٹی میں برسر اقتدار حماس کے ایک اعلی لیڈر سکیورٹی حکام سے ملاقات کے لیے مصر پہنچ گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابقغزہ پٹی میں برسر اقتدار حماس کے ایک اعلی لیڈر سکیورٹی حکام سے ملاقات کے لیے مصر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

2013 میں صدر مرسی کو اقتدار سے الگ کیے جانے کے بعد یہ حماس کے کسی بھی رہنما کا پہلا دورہ مصر ہے۔ مصری حکام کے مطابق اسماعیل حانیہ اتوار کو رات گئے قاہرہ پہنچے جبکہ حماس کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ حالیہ کچھ مہینوں سے مصر نے غزہ پٹی سے ملک میں داخل ہونے والے فلسطینیوں کے لیے نرمی اختیار کی ہے۔

متعلقہ عنوان :