چوری و ڈکیتی کے دوران شہری نقدی اورقیمتی سامان سے محروم

منگل 24 جنوری 2017 14:17

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) سرگودھا میں چوری و ڈکیتی کے مختلف واقعات میں شہری نقدی اورلاکھوں روپے کے قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق معظم آباد کے رہائشی اکرم کے گھرڈاکو داخل ہوئے اورگھر سے قیمتی سامان کے ہزاروں روپے کے زیورات لیکر فرار ہو گئے، لک کالونی کے خدا داد ،سرور کالونی کے گلباز ، چونا بھٹیاں کے عبدالرحمن ،33شمالی کے عمران ،اقبال کالونی کے آصف محمود کے موٹرسائیکل چوری کر کے لئے گئے، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :