چینی ٹیکسٹائل ملرز نے پاکستان ، امریکہ ، ویت نام میں ٹیکسٹائل ملزخریدنے کیلئے کوششیں شروع کردیں

ان ملز میں سوتی دھاگہ تیارکرکے چین بھجوایا جائیگا اور وہاں ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرکے برآمد کی جائیں گی، ترجمان پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

منگل 24 جنوری 2017 14:19

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاہے کہ چینی ٹیکسٹائل ملرز نے پاکستان ، امریکہ ، ویت نام میں ٹیکسٹائل ملزخریدنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ ان ملز میں سوتی دھاگہ تیارکرکے چین بھجوایا جائیگا تاکہ وہاں دھاگے اور کپاس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے سمیت سوتی دھاگے سے زیادہ سے زیادہ ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرکے انہیں دیگر ممالک کو برآمد کیاجاسکے۔

انہوںنے بتایاکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان سمیت دنیابھر میں کپاس کی قیمتوں میں زبردست تیزی کارجحان دیکھنے میں آیاہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی روئی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ پاکستان ، بھارت، چائنہ ، امریکہ سمیت کپاس پیداکرنے والے دنیا کے بیشتر ممالک کے موسمی حالات کے باعث کپاس کی پیداوار میں سخت کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کپاس کی قیمتوں میں تیزی کارجحان سامنے آیاہے جو آئندہ بھی برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ روئی درآمد کرنے والے دنیاکے سب سے بڑے ملک چین نے آئندہ سالوں میں دنیا بھر سے خام کپاس کی درآمد کم کرکے سوتی دھاگہ درآمد کرنے کافیصلہ کیاہے جس کیلئے اس نے پاکستان ، امریکہ اور ویت نام میں ٹیکسٹائل ملز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے تاکہ وہ اپنے ملک کو زیادہ سے زیادہ سوتی دھاگہ بھجوا سکے۔

متعلقہ عنوان :