بابری مسجد ملکیت تنازعہ، سبرامنیم سوامی کی مداخلت کار بننے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

منگل 24 جنوری 2017 14:19

بابری مسجد ملکیت تنازعہ،  سبرامنیم سوامی کی مداخلت کار بننے کی درخواست ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیامیں تاریخی بابری مسجد کی ملکیت کے تنازعہ میں ڈاکٹر سبرامنیم سوامی کی مداخلت کار بننے کی درخواست پر سپریم کورٹ کی دورکنی بینچ نے کوئی کارروائی نہ کرتے ہوئے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں جمعیت علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر داخل کی گئی عرضداشت میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ سبرامینیم سوامی کو اس معاملے میں مداخلت کار بننے کی اجازت نہ دی جائے۔

چار جنوری کو ایودھیا کی عمارت کی ملکیت کے تنازعہ پر سپریم کورٹ کے دورکنی بنچ نے زیریں عدالت کی کارروائی کو ڈیجیٹل فارم میں تیار کئے جانے والے معاملے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جنوری تک اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے ہند کی مداخلت کے بعد سبرامنیم سوامی کی عرضداشت پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اور معاملے کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

دریں اثنا جمعیت کی ایک پریس ریلیز کے مطابق سبرامنیم سوامی کو مداخلت کار بننے کی اجازت نہ دینے اور اس معاملے کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئے جانے پر جمعیت کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور شبہہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے مداخلت کار بننے کا مقصد مقدمہ کو صحیح سمت جانے سے روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :