ماربل اور گرینائیٹ کی297ارب ٹن کے ذخائر کو استعمال میں لاکربرآمدات میں اضافہ کیا جائے ‘خادم حسین

ماربل سیکٹر کی برآمدات کو اڑھائی ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 24 جنوری 2017 14:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں اعلیٰ کوالٹی کے مابل اور گرینائیٹ کے 297ارب ٹن کے ذخائر موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر بھاری زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے اس لیے ماربل اور گرینائٹ کے ذخائر کو استعمال میں لاکر برآمدات میں اضافہ کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خادم حسین نے کہا کہ گزشتہ سال ماربل اور گرینائیٹ کے شعبہ کی برآمدات تقریباً7کروڑ ڈالر سے گرکر سوا پانچ کروڑ ڈالر رہ گئی ہیں اس شعبہ پر توجہ دینے سے ماربل سیکٹر کی برآمدات کو اڑھائی ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے جس سے نہ صرف تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی بلکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان سے صرف دس فیصد ویلیو ایڈڈ ماربل اور گرینائیٹ وغیرہ برآمد کیا جارہا ہے جبکہ باقی خام مال ہوتا ہے جس کی کم قیمت ملتی ہے جو اس شعبہ کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں ماربل گرینائیڈ کی 1400آپریشنل کانیں ہیں جس کی پیداوا ر نے پاکستان کو دنیا کا چھٹا بڑا پروڈیوسر بنادیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس شعبہ پر خصوصی توجہ دی جائے اور جدید مشینری کا استعمال کرکے ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جائے تاکہ ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔

متعلقہ عنوان :