سپریم کورٹ کا عدالت کی تسلی ہوجانے تک یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی اور تیل کی فروخت روکنے کا حکم
میاں محمد ندیم منگل 24 جنوری 2017 15:55
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جنوری۔2017ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عدالت کی تسلی ہوجانے تک یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی اور تیل کی فروخت روکنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ کوالٹی کنٹرول کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کے گھی اور تیل کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے غیر معیاری گھی اور تیل کی فروخت کے خلاف لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت یوٹیلٹی اسٹورز کے وکیل مصطفی رمدے نے عدالت کے سامنے یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود گھی اور تیل کی رپورٹ جمع کرائی۔جسٹس ثاقب نثار نے مصطفی رمدے کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو زمینی حقائق سے آگاہ کریں اور رپورٹ میں شامل تھیوری کو نہ دہرایا جائے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اداروں پر بھروسہ ہے مگر انسانی حقوق کی خلاف ورزی برادشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر جسٹس مقبول باقر نے یوٹیلٹی اسٹورز کے وکیل سے استفسار کیا کہ اسٹورز پر غیرمعیاری مصنوعات کیوں فروخت کی جارہی ہیں اور سنی بناسپتی، انمول گھی، شمع تیل اور راج بناسپتی نامی برانڈز کہاں فروخت ہوتے ہیں؟جس پر مصطفی رمدے نے جواب دیا کہ چھوٹے شہروں کے مقامی افراد ان برانڈز کے گھی اور تیل خریدنا پسند کرتے ہیں۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ ملک بھر میں فروخت ہونے والے تمام برانڈز کے گھی اور تیل کی کوالٹی رپورٹ 10 دن میں جمع کرائی جائے اور ساتھ ہی پاکستان میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی موجودگی اور ان کی استطاعت کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کی جائے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ایک ڈاکٹرز کے وفد نے دوران ملاقات انہیں بتایا کہ غیر معیاری گھی کا استعمال بچوں میں دل کے امراض میں اضافے کی وجہ ہے۔چیف جسٹس نے وکیل سے مزید استفسار کیا کہ کیا نمک کی قسم اجینوموتو انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے؟ اور کیا اس کے استعمال سے دل کے امراض اور بلڈ پریشر سمیت الرجی میں اضافہ ہوتا ہے؟ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کوالٹی کنٹرول کو ہدایت دی کہ وہ اجینو موتو کی جانچ کرکے اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ٹیٹراپیک، پلاسٹک پاوچ اور پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں پر بھی نوٹس لیں گے کیونکہ یہ پلاسٹک کی بوتلیں دھوپ میں پڑے رہنے پر مضرِصحت ہو جاتی ہیں۔جس کے بعد کیس کی سماعت کو 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.