حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی ’’ گیم جینجر‘‘ گیم آف اینڈ ہو گئی‘میاں محمود الرشید

شریف خاندان سپریم کورٹ میں منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے، اب حکومتی مشیر اور وزراء دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں

منگل 24 جنوری 2017 16:53

حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی ’’ گیم جینجر‘‘ گیم آف اینڈ ہو گئی‘میاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی ’’ گیم جینجر‘‘ گیم آف اینڈ ہو گئی، شریف خاندان سپریم کورٹ میں منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے، اب حکومتی مشیر اور وزراء دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد احاطہ ایوان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار مبینہ نہیں رہی حقائق کھل کر سامنے آگئے ہیں اب پوری قوم اپنے حق میں فیصلہ ہوتے محسوس کر رہی ہے، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں جو حقائق بتائے سپریم کورٹ میں اسکے برعکس موقف اختیار کیا،حکومت اب تک اپنی صفائی میں کوئی شواہد پیش کر سکی اور نہ ہی منی ٹریل دے سکی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نا اہلی ریفرنس حقائق پر مبنی ہے سپیکر کو30روز میں اس پر فیصلہ کرنا ہے اور اگر انکا رویہ بھی ایاز صادق کی طرح کا رہا تو ہم ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے دوسرا عدالت میں جائیں گے کیونکہ عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی ریفرنس سپیکر کے پاس بھیجا گیا۔ صحت سے متعلق سوال پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ آج اسمبلی میں صحت کے شعبہ پر بات کریں گے اور حکومت کو مجبور کریں گے کہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو اپنی ترجیح بنائے۔

متعلقہ عنوان :