عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے آکوپنکچر کو 148بیماریوں میں بہترین علاج قرار دیا‘ڈاکٹر محمد محسن

منگل 24 جنوری 2017 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے آکوپنکچر کو 148بیماریوں میں بہترین علاج قرار دیا ہے یہ واحد طریقہ علاج ہے جس میں عطایت نہیں ہو سکتی 1998میں دنیا کی پہلی انٹیگریٹڈ میڈیسن کانفرنس پاکستان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اینٹن جے سوریا نے کی جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مہمان خصوصی تھے جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آکو پنکچر کی ترویج و ترقی اور فروغ کے لیے ملک کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوںمیں آکوپنکچر کا شعبہ قائم کرنے اور اس کی تعلیم اور تربیت کے لیے ایک آکو پنکچر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لانے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز عالمی انٹیگریٹڈ میڈیسن ڈے کے موقع پر انٹیگریٹڈمیڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام الحمرہ ہال نمبر3میں منعقدہ 23ویں انٹیگریٹڈ میڈیکل کانفرنس میںخطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن نے کیا دیگر مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم ، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ڈاکٹر عباس اقبال، ڈاکٹر محمد اشفاق ، ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر خورشید عالم، پروفیسر ڈاکٹر طاہر نظامی،ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر ایم ایس بابر، ڈاکٹر رمضان ہاشمی اور ڈاکٹر ثاقب مجید شامل تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایلوپیتھک ، ہومیوپیتھک ، یونانی ایوریدک اور آکو پنکچر طریقہ ہائے علاج کی ترویج وترقی اور فروغ کے لیے ہر سال 23جنوری کو انٹیگریٹڈ میڈیسن ڈے منایا جاتا ہے اس کا مقصد تمام طریقہ علاج کے حاملین بیماریوں کے علاج میں اپنے اپنے طریقہ علاج کے تحت تشخیص اور تجویز دیں تاکہ بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکے ۔ آخر میں انٹیگریٹڈ میڈیسن کے شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹرز ، حکماء اور آکوپنکچرسٹ کو گولڈ میڈل اور شیلڈز سے نوازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :