نجی چینل فیصل آباد کے بیورو چیف نثار احمد خان پر حملہ

صحافیوں کے علاوہ جمعیت علما اسلام کے رہنمائوں و کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 24 جنوری 2017 18:49

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) نجی چینل فیصل آباد کے بیورو چیف نثار احمد خان پر حملہ کے خلاف جعفرآباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نصیرآباد صحبت پور جعفرآباد کے صحافیوں کے علاوہ جمعیت علما اسلام جعفرآباد کے امیر ڈاکڑ حفیظ الرحمن کھوسہ سمیت دیگر نے شرکت کی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے روز نیوز نصیرآباد سبی ڈویژن کے بیورو چیف محمدگل رند ڈیرہ مراد جمالی روز نیو ز کے نمائندے واحد بخش جتوئی پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے صدر نصیراحمد مستوئی نیشنل پریس کلب نصیرآباد کے سابق صدر عبدالله رند علی دوست بگٹی اور ڈاکڑ حفیظ الرحمن کھوسہ نے کہاکہ فیصل آباد میںنجی چینل کی ٹیم پر دوران کوریج واپڈا کے اہلکاروں کی جانب سے حملہ قابل مذمت اقدام ہے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے اور پنجاب حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں تاکہ صحافی برادری اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں اور کہاکہ فیصل آباد کے واپڈا اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو بلوچستان کے صحافی فیصل آباد کے بیورو چیف نثار احمد خان کے ساتھ ہیں احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :