حکومت عوام کی صحت کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل برائے کار لارہی ہے ‘چودھری شہزاد نذیر سندھو

پبلک پرائیوئٹ پارٹنرشپ کے تحت ہسپتالوں کے قیام سے علاج و معالجہ کے شعبہ میں ترقی کا انقلاب آجائے گا

منگل 24 جنوری 2017 19:20

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) مسلم لیگی رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی صحت کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل برائے کار لارہی ہے ،نیشنل ہیلتھ پروگرام کا دائرہ 36اضلاع تک بڑھایا دیا گیا ہے ،پبلک پرائیوئٹ پارٹنرشپ کے تحت ہسپتالوں کے قیام سے علاج و معالجہ کے شعبہ میں ترقی کا انقلاب آجائے گا ،حکومت اپنے وعدے کے مطابق غریبوں کا علاج پرائیوئٹ ہسپتالوں میں مفت کروائے گی ۔

ان ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ قائدین کا دامن صاف ہے ،جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالت سے کچھ نہیں ملے گا ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سرخروہوکر نکلیں گے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا نشان ہیں،ایٹمی پروگرام ،موٹر ویز ،سی پیک جیسے ملکی تقدیر بدلنے والے منصوبے میاں نواز شریف نے ہی دئیے ہیں،ملتان میٹروبس کا افتتاح ترقی کی طرف اہم اقدام ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے انتہائی مشکل فیصلے کئے جن کے نتائج عوام کے سامنے ہیں،حکومت ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام کررہی ہے ،تحریک انصاف کو عوام کی عدالت سے سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا ،عمران خان کو الزام لگانا آتا ہے ثابت کرنا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :