Live Updates

کچھ لوگ لا علاج ہوتے ہیں

تقریب میں ایک شخص کی طرف سے ہیلتھ سکیم کے ذریعے عمران خان کے علاج کے سوال پر وزیراعظم کا جواب

منگل 24 جنوری 2017 20:45

کچھ لوگ لا علاج ہوتے ہیں
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) ملتان میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کے خطاب کے دوران ہال میں سے ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے جوفری ہیلتھ کارڈسکیم شروع کی ہے کیا اس سے عمران خان کا علاج بھی کیا جائے گا ،جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ کچھ لوگ لاعلاج ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے جواب پرپورا ہال قہقوں سے گونج اٹھا۔وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص دوسروں کو گالیاں نکالتا ہو اس کے اپنے معاملات خود کیسے ہیں،جلد سارے کچے چٹھے قوم کے سامنے آجائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :