وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے قافلے پر شیلنگ کا معاملہ،پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا
منگل 24 جنوری 2017 21:00
(جاری ہے)
خیبر پختونخوا کے چشمہ بیراج ، دریا خان، خیر آباد پولیس ، جھاری کس اور صوابی ہارون آباد پلُ کے راستوں کو بلاک کیا۔
اس طرح عوام کا فریڈم آف موومنٹ کا حق سلب کیا گیا۔ یہ بد ترین تشدد پنجاب کے ایگزیکٹیو اور ماتحت ادارہ اور وفاق کے ایگزیکٹیو اور ماتحت اداروں کی غیر قانونی ہدایات کے تحت ہوا لہذا اس آئین شکنی کو ہائی کورٹ رٹ کے اختیار سماعت کے تحت ماورائے آئین اور کالعدم قرار دے۔ بابر اعوان نے اپنے دلائل میں عدالت کی توجہ 30,29اکتوبر اور یکم نومبر کے واقعات تصویروں اور ثبوتوں کی طرف مبذول کروائی اور موقف اختیار کیا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک وفاقی یونٹ کے ذرائع آمدو رفت رسل و رسائل اور عوام کے بنیادی حقوق کی ناقہ بندی کی گئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوال کیا کہ اگر عدالت ان اقدامات کو غیر آئینی قرار دے تو اس کے نتیجے میں مزید کیا کاروائی ہو سکتی ہے۔ بابر اعوان نے جواب دیا کہ صوبائی حکومت عوام کے حقوق کی کسٹوڈین ہے آئندہ اس طرح کے ڈیڈ لاک کا راستہ بند ہو گا اور اس فیصلے کے نتیجے میں قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری کے ذریعے صوبائی حکومت اور آئی جی پی خیبر پختونخوا کو بھی فریق بنایا جائے۔ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی گئی کہ وہ آج کی کاروائی حکومت اور آئی جی پی تک پہنچائیں اور عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کر کے حکم جاری کیا کہ وفاق وزیر اعلیٰ کی پٹیشن میں اٹھائے گئے نقاط پر پیرا وائز جواب دے۔ اس مرحلے پر بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ آئی جی پنجاب اور ایگزیکٹیو کے دوسرے عہدیداروں کو بھی نوٹس جاری کئے جائیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وفاق اور صوبے کا جواب آنے کے بعد باقی رسپانڈنٹس سے جواب طلبی ہو گی۔وزیر اعلیٰ کی پٹیشن کو پشاور ہائی کورٹ کے اختیار سماعت نہ ہونے کا اعتراض لگایا۔ عدالت نے یہ اعتراض مسترد کر دیا اور رٹ پٹیشن قابل سماعت قرار دیدی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.