لشکر جھنگوی تحریک طالبان پاکستان سے زیادہ خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے: سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام

muhammad ali محمد علی منگل 24 جنوری 2017 19:18

لشکر جھنگوی تحریک طالبان پاکستان سے زیادہ خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے: ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری2017ء) سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ لشکر جھنگوی تحریک طالبان پاکستان سے زیادہ خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی ان کی نظر میں زیادہ خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے۔

(جاری ہے)

لشکر جھنگوی تحریک طالبان سے بھی زیادہ خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے کیونکہ اس کی موجودگی ملک کے شہری علاقوں میں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے سابق آئی ایس آئی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس معاملے میں محتاط رہنا ہو گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں توازن ہونا چاہیے۔ چین اس منصوبے کی مدد سے ہم سے کہیں گنا زیادہ فائدہ اٹھائے گا۔