ڈکیتی، رہزنی و نقب زنی کے 25مقدمات میں مطلوب 02سگے بھائی گرفتار ،قبضہ سے ناجائز اسلحہ ، موبائل فون و نقدی برآمد

منگل 24 جنوری 2017 22:04

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) ڈولفن سکواڈ نے دورانِ پٹرولنگ 02سگے بھائیوں کو عین اس وقت گرفتار کر لیا جب دونوں ایک شادی ہال کے باہر کھڑے واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ڈولفن ٹیم نمبر125نے جب ان دومشکوک اشخاص کو سٹارٹ موٹر سائیکل پر بیٹھے دیکھا تو ان کو چیک کرنا چاہاتو دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ڈولفن ٹیم نے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا تو موٹر سائیکل سوار دونوں ملزمان میں سے ایک نے ڈولفن ٹیم کو اپنے پسٹل سے ڈرانے کی کوشش بھی کی تاہم ڈولفن سکواڈ کے جوانوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان امجد علی اور احسن علی دونوں سگے بھائی ہیں اور پولیس کو ڈکیتی، چوری ، راہزنی و نقب زنی کے دیگر 25مقدمات میں مطلوب ہیں ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون، ناجائز اسلحہ میں 02پسٹل درجنوں گولیاں و نقدی برآمد ہوئی ہیںملزمان کا بائیو میٹرک ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں ڈاکوبھائی ستوکتلہ، مناواں میں بھی مطلوب ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈولفن سکواڈ کی احسن کارکردگی پر ایس پی مجاہد فیصل شہزاد کو شاباش دی ۔ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ فیصل شہزاد نے ڈولفن سکواڈ کا جرائم کی بیخ کنی اور ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے پر اہلکاروں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ڈولفن سکواڈ نے پچھلے چند دنوں میں ڈاکوئوں ، راہزنوں کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے ایس پی مجاہد و ڈولفن نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال و املاک کی حفاظت میرا اولین ایجنڈا ہے۔

متعلقہ عنوان :