مارچ میں ہونے والی مردم شماری میںپختون بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے سمیت پورے خاندان کو رجسٹریشن کے عمل میں اپنی اندراج یقینی بنائیں

عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ صد ر لالا فضل کریم کا باچہ خان کی 29 ویں برسی کی تقریب سے خطاب

منگل 24 جنوری 2017 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ صد ر لالا فضل کریم نے کہا ہے کہ مارچ میں ہونے والی مردم شماری میںپختون بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے سمیت پورے خاندان کو رجسٹریشن کے عمل میں اپنی اندراج یقینی بنائیں ، انہوں نے مزیدکہا کہ اگر شناختی کارڈ کے حصول میں رکھا جانے والے ناقابل برداشت رویہ مردم شماری کے عمل میں بھی اختیار کیا گیا تو اس کے خلاف بھرپور مذاحمت کی جائیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ضلع ملیر میں ضلعی صدر امان خٹک کے حجرے میں منعقد باچا خان کی 29 ویں برسی کی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا اس موقع پر ، سیکریٹری جنرل قاسم جان ، نائب صدر ادریس دیشان، فنانس سیکریٹری رشید خان مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عبدالرحمن ، ضلعی جنرل سیکریٹری شیر نواب خان ، سا?تھ کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن ،کورنگی کے صدر بشیر احمد خان مرکزی کمیٹی کے ممبر محب اللہ سمیت سینکڑوں کارکنا ن موجود تحے۔

(جاری ہے)

تقریب میں قرآن خوانی اور باچاخان کی شخصیت اورجدوجہد پر روشنی پر مقررین نے روشنی ڈالی، اس موقع پر قاسم جان نے کہا کہ باچا خانی کا تعلق عمل سے ہے نعروں سے نہیں باچاخان انسانیت کی خدمت ہے جس میں ذاتی مفادات کرپشن غنڈہ گردی تشدد اور بھتہ خوری کی کوئی گنجائش نہیں جو لوگ اس عمل میں ملوث ہیں ان کا باچا خان اور ولی خان سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کے ہاتھوں کراچی میں پختونوں کو ناقابل تلافی نقصان اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا ہے ، جبکہ بیگم نسیم ولی خان نے اے این پی ولی کی بنیاد رکھ کر نظریاتی کارکنوں اور پختون قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے ، کراچی میں امن وبھائی چارے کے قیام کے لیے خان عبدالولی خان کے بعد بیگم نسیم ولی خان نے اہم کردار ادا کیا ، اب اے این پی ولی کے ہوتے ہوئے کوئی بھی پختونوں کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرسکتا۔