امریکہ بحیرہ جنوبی چین سے متعلق بیان بازی اور اقدامات سے گریز کرے ،امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے تنازعہ میں کسی بھی طرح فریق نہیں ہے ، چین اپنی خودمختاری کا تحفظ کرنے کیلئے پرعزم ہے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

منگل 24 جنوری 2017 22:44

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) چین نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین سے متعلق بیان دینے اور اقدامات اٹھاتے وقت احتیاط برتی جائے ،براہ راست متعلقہ ممالک کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ کو پر امن مذاکرات سے حل کرنے میں پر عزم ہیں ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھون اینگ نے منگل کو وائٹ ہائوس کی جانب سے بحیرہ جنوبی سے متعلقبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے تنازعہ میں امریکہ کسی بھی طرح فریق نہیں ہے ۔

بحیرہ جنوبی چین کے جزیرے چین کی خودمختاری کامسلمہ حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

چین اپنے میری ٹائم حقوق اور خودمختاری کا تحفظ کرنے کیلئے پختہ عزم رکھتا ہے ۔چین بحیرہ جنوبی چین میں نیوی گیشن کی آزادی کا حق محفوظ رکھتا ہے ،براہ راست طور پر متعلقہ ممالک کیساتھ چین بحیرہ جنوبی چین کا معاملہ پرامن مذاکرات سے حل کرنے کیلئے مسلسل کوشش کر رہا ہے ۔ بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح ، مستقل اور کسی بھی طرح تبدیل ہونے والا نہیں ہے ۔ چین خطے میں امن واستحکام قائم رکھنے کیلئے بھی پرعزم ہے ۔ واضح رہے کہ وائٹ ہائوس کی جانب سے پیر کے روز کہا گیا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین کے جزیرے چین کی جائیداد نہیں بلکہ بین الاقوامی پانیوں کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :