جیکب آباد ،شادی شدہ عورت ،معصوم بچے کے اغوا کا کیس ،3افراد کیخلاف مقدمہ درج

منگل 24 جنوری 2017 23:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) شادی شدہ عورت اور معصوم بچے کے اغوا کا کیس 3افراد کے خلاف سٹی تھانہ پر درج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈنگر محلہ سے مبینہ اغوا ہونے والی شادی شدہ عورت فاطمہ اور 6ماہ کے بیٹے حسین کا مقدمہ عورت کے شوہر جمع ایری کی مدعیت میں سٹی تھانہ پر رمیش ،کشن اور پپو کے خلاف سٹی تھانہ پر درج کر لیا گیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :