وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر کی ترقی کے لیے کوشاںہیں ،شیخ آفتاب احمد

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے، سی پیک جیسے بڑے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ، وفاقی وزیر

منگل 24 جنوری 2017 23:39

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر کی ترقی کے لیے کوشاںہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سرپرست اعلیٰ سنٹر ل یونین آف جنرنلسٹس حاجی پرویز خان کی قیادت میں ملنے والے سینئر صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے اور سی پیک جیسے بڑے منصوبے وزیر اعظم کی نگرانی میں مکمل کیے جارہے ہیںجو ملک کی صورتحال تبدیل کردیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیزی سے معاشی ترقی ہورہی ہے اور عوام اس ترقی سے مطمئن ہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت راستے پر گامزن ہے اور اب پاکستان دنیامیں تنہا نہیںہے بلکہ بڑے ممالک پاکستان کی خارجہ پالیسی سے مطمئن ہیں حالیہ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے اور اسے مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔