تھائی لینڈ کی حکومت کی چین سے 380 ملین ڈالر مالیت کے ٹینکوں اور آبدوز کی خریداری کی منظوری

بدھ 25 جنوری 2017 12:35

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) تھائی لینڈ کی حکومت (جنتا) نے چین سے 380 ملین ڈالر مالیت کے ٹینکوں اور آبدوز کی خریداری کی منظوری دیدی۔ تھائی حکومت نے گزشتہ سال چین سے 28ٹینکوں کی خریداری کا سودا کیا تھا ۔

(جاری ہے)

رواں سال مزید 10 ٹینکوں کو خریدنے کے لئے تھائی حکومت نے چین سے رابطہ کیا جبکہ اس سودے میں ایک آبدوز بھی شامل ہوگی۔ تھائی حکام کے مطابق اضافی 10 ٹینکوں کی خریداری پر 2 بلین بابت خرچ ہوں گے اور تھائی لینڈ کو یہ ٹینک آئندہ تین سال میں حاصل ہو سکیں گے۔ حکام نے آبدوز کی قسم اور قیمت کی تفصیلات ظاہر نہیں کی البتہ کہا ہے کہ چین سے اس سودے کے حتمی معاہدے پر دستخط جلد متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :