آئی پی ایل کا کنٹرول بھی عدالت کی جانب سے قائم کمیٹی کو سونپنے کی درخواست

بدھ 25 جنوری 2017 20:07

آئی پی ایل کا کنٹرول بھی عدالت کی جانب سے قائم کمیٹی کو سونپنے کی درخواست

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) آئی پی ایل کا کنٹرول بھی عدالت کی جانب سے قائم کمیٹی کو سونپنے کی درخواست سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

لودھا سفارشات پر عملدرآمد کے کیس میں سپریم کورٹ کے معاون کا کردار ادا کرنے والے گوپال سبرامنیم نے اپنی درخواست میں کہا کہ ملک میں کرکٹ معاملات چلانے کے لیے قائم مجوزہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کو مکمل اختیارات سونپے جائیں، آئی پی ایل کا کنٹرول بھی ان کے پاس ہونا چاہیے، وہ اسے چلانے کے لیے ایڈوائزر کا تقرر کریں۔ سبرامنیم نے یہ بھی درخواست کی کہ اگر کوئی اسٹیٹ لودھا سفارشات پر عملدرآمد میں پس و پیش سے کام لے تو یہ کمیٹی اس کا کنٹرول بھی خود سنبھال لے۔

متعلقہ عنوان :