Live Updates

عدالت میں ثابت کردیا نوازشریف کا پانامہ اورمریم کا لندن فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں،مسلم لیگ(ن)

عمران خان نے بوگس کاغذات عدالت میں جمع کرائے ،پہلے خیبرپختونخوا میں احتساب دفتر کے تالے کھولیں، الیکشن کمیشن میں بھی معافی مانگنے پر یوٹرن لے لیا ہے، عمران خان اب مریم نواز پر جھوٹا الزام لگانے کی بجائے 2018ء کے الیکشن کی تیاری کریں جس میں انہیں مریم نواز نے ہی شکست دینی ہے،وزیر مملکت مریم اورنگزیب عمران خان کے 52کروڑ سکینڈل کی خبریں جھوٹی ثابت ہو گئیں، ان کے بغل گیر جاگیرترین نے ڈیڑھ ارب کے تحائف خاندان میں تقسیم کئے چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی اپنا کالا دھن سفید کیا ، ان کو کچھ شرم آنی چاہیے کہ آخر وہ کس منہ سے صبح اٹھ کر شیشہ دیکھتے ہیں،دانیال عزیز

بدھ 25 جنوری 2017 20:12

عدالت میں ثابت کردیا نوازشریف کا پانامہ اورمریم کا لندن فلیٹس سے کوئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل نے ثابت کیا ہے کہ نوازشریف کا پانامہ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ مریم نواز کا بھی لندن فلیٹس سے تعلق غلط ثابت ہو گیا ہے، عمران خان جھوٹے اور بوگس کاغذات عدالت میں جمع کرا کے میڈیا پر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ، پہلے عمران خان خیبرپختونخواہ میں احتساب دفتر کے تالے کھولیں، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں بھی معافی مانگنے پر یوٹرن لے لیا ہے، عمران خان اب مریم نواز پر جھوٹا الزام لگانے کی بجائے 2018ء کے الیکشن کی تیاری کریں جس میں انہیں مریم نواز نے ہی شکست دینی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے 52کروڑ سکینڈل کی خبریں جھوٹی ثابت ہو کر اخباروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ، عمران خان کے بغل گیر جاگیرترین نے ڈیڑھ ارب کے تحائف خاندان میں تقسیم کئے ہیں ، عمران خان نے بھی اپنا کالا دھن سفید کیا ہے ، اب عمران خان کو شرم آنی چاہیے کہ آخر وہ کس منہ سے صبح اٹھ کر شیشہ دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے وکیل نے دلائل دیئے ہیں کہ مریم نواز کے خلاف جمع کرائی گئی دستاویز میںانکا کوئی ذکر نہیں ہے کورٹ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ میڈیا پر بڑے بڑے انکشافات جو کیے جارہے ہیں وہ پہلے سے دستاویز میں موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی روزانہ میڈیا پر آکر ڈرامہ کرتی ہے کیو نکہ ان کی سیاست کا دارومدار اب صرف پانامہ کیس پر ہی رہ گیا ہے ، لیکن وزیراعظم کے وکیل نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ، اب عمران خان مریم نواز سے خوفزدہ ہیں جبکہ مریم نواز کے وکیل نے بھی ثابت کیا ہے کہ مریم نواز کا لندن فلیٹس سے تعلق غلط ہے ، مریم اورنگزیب نے کہاکہ اب عمران خان کو جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے 2018ء کے انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے جس میں انہیں مریم نواز نے ہی شکست دینی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کی طرح فراڈ دستاویز جمع کرائی ہیں اور وہ بھی آج کورٹ میں ثابت ہورہی ہیں ، کیونکہ عدالت میں جھوٹی دستاویز جمع کرانے کی بھی وضاحت کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے ملتان میٹروبس کا فیتا کاٹ کر عمران خان کو نئے پاکستان کا عندیہ دیا ہے کیونکہ اب 2018ء میں پی ٹی آئی کی جھوٹی سیاست ختم ہو جائے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے تین سال کا بجٹ خسارہ اس سال کم ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں بھی معافی مانگنے پر یوٹرن لے لیا ہے کیونکہ اب انہوں نے الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ معافی انہوں نے نہیں بلکہ ان کے وکیل نے مانگی ہے ۔مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ ہماری دستاویز ضرور پڑھ لیا کریں تاکہ الزامات لگاتے سے پہلے آپ کو کچھ معلومات ہی مل جائیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا تھا کہ بھائی والد کو تحفے دے رہا ہے حالانکہ عمران خان کے 52کروڑ کے جھوٹے سکینڈل کی خبریں اخباروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ، اب مزید عوام کی آنکھوںمیں کتنی دھول جھونکی جائے گی ، جہانگیرترین سند یافتہ کرپٹ ہے اس نے ڈیڑھ ارب کے تحائف اپنے ہی خاندان میں تقسیم کیے ہیں اب سلیم اللہ اور کلیم اللہ کہاں گئے ہیں جبکہ عمران خان کا اپنا بغل گیر رہنما اپنی ڈیڑھ ارب کی جائیداد پہلے اپنی بیٹی ، پھراپنے بیٹے اور پھر اپنے نام کررہا ہے ، شیخ رشید اور عمران خان کو شرم آنی چاہیے آخر وہ صبح اٹھ کر کس طرح سے آئینے میں منہ دیکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کیس سے باہر جبکہ عمران خان خود کیس میں پھنستے جارہے ہیں اگر ان کے پاس ہماری ٹرانزیکشن کے ریکارڈ موجود ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے ریکارڈ موجود ہیں ، عمران خان نے کالا دھن سفید کیا ہے جوگڑھے ہمارے لئے کھودے جارہے ہیں اس میں وہ خود آکر گر رہے ہیں ، عمران خان اب جھوٹے الزامات ثابت نہ ہونے پر گھٹیا پن پر اتر آئے ہیں الیکشن کمیشن نے بھی صحیح کہا ہے کہ ان کا لہجہ غیر مہذب ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان کی جھوٹ کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب انہیں مریم نواز سے خوف ہے کہیں وہ انہیں2018ء کا الیکشن نہ ہرا دیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات