راحیل شریف کو دی جانے والی زمین کی مالیت اربوں روپے ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں،

یہ ایک زرعی زمین ہے جس کی کل مالیت 5 سے 6 کروڑ سے زائد نہیں، زمین کمرشل مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہو سکتی اور زیادہ تر حصہ کاشت کے بھی قابل نہیں ہے: جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب

muhammad ali محمد علی بدھ 25 جنوری 2017 19:54

راحیل شریف کو دی جانے والی زمین کی مالیت اربوں روپے ہونے کے دعوے بے ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری2017ء) جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کو دی جانے والی زمین کی مالیت اربوں روپے ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف کو پنجاب حکومت کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی 90 ایکڑ اراضی بطور تحفہ دینے کی خبروں کے حوالے سے جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے وضاحت دی ہے۔

راحیل شریف کی قریبی ساتھی مانے جانے والے جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا ہے کہ زمین کی مالیت اربوں روپے کی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں۔ لاہور میں بارڈر کے قریب کی زمین راحیل شریف کو الاٹ کی گئی ہے جس جے کل مالیت 5 سے 6 کروڑ سے زائد نہیں ہے۔ یہ ایک زرعی زمین ہے جس کا زیادہ تر حصہ ابھی کاشت کے بھی قابل نہیں ہے۔ جبکہ شہر سے بہت دور ہونے اور سرحد کے پاس ہونے کی وجہ سے یہ زمین کمرشل مقاصد کیلئے بھی استعمال نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :