صوبائی حکومت عوام کی خدمت میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ، ابھی تک صوبائی حکومت نے صوبے میں کوئی بھی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا بلکہ عوامی نیشنل پارٹی کے حکومت میں منظور ہونے والے منصوبے مکمل کررہی ہے، ملک میں پانامہ لیکس کی علاوہ دیگر ایشوبھی ہیں،پورا ملک پانامہ لیکس کے اوپر لگانا زیادتی ہے، کیس عدالت میں ہے اور فیصلے کا انتظار کرنا چایئے ،آئندہ الیکشن میںاے این پی پورے صوبے میں کلین سویپ کریگی

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 جنوری 2017 21:23

مٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اس وقت موجودہ حکومت عوام کی خدمت میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ،اس وقت تک صوبائی حکومت نے صوبے میں کوئی بھی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا،بلکہ عوامی نیشنل پارٹی کے حکومت میں منظور ہونے والے منصوبے مکمل کررہی ہے، ملک میں پانامہ لیکس کی علاوہ دیگر ایشوبھی ہیں،پورا ملک پانامہ لیکس کے اوپر لگانا زیادتی ہے، کیس عدالت میں ہے اور فیصلے کا انتظار کرنا چایئے ،آئندہ الیکشن میںاے این پی پورے صوبے میں کلین سویپ کریگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ ڈیٹپانئی میں محمد اقبال خان سے انکے والد کے وفات پر اظہار تعزیت کرنے کی بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر محمد ایوب خان ۔ضلعی صدر شیر شاہ خان ۔جاوید اقبال خان ۔عدالت خان ۔ساجد اقبال ۔ملک نواب ۔عبدالصبور خان ۔عمران خان ۔خورشید اقبال اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام اے این پی کیساتھ ہے ۔اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت اے این پی میں عوام کی بڑی تعداد میں حکومتی جماعت چھوڑکر شامل ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دھرنوں پر صوبائی حکومت اور عوام کی وقت اور پیسے کو ضائع کرکے صوبے کو بہت نقصان پہنچادیا ہے ۔اور حکومت نے تبدیلی اور انصاف کی جگہ صوبے میںظلم اور بے انصافی اور اقرباء فروری کابازار گرم کر رکھا ہے ۔

دریں اثناء اس موقع پر محمد اقبال خان نے امیر حید ر خان ہوتی کو سواتی ٹوپی اور چادر کی تحفہ پیش کی ۔جبکہ عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے پریس سیکرٹری ساجد اقبال نے امیر حیدر خان ہوتی کو اعزازی تلوار وں کا تحفہ دیا ۔اس موقع پر محمد اقبال خان کو انکے ولد مرحوم حاجی ابو عبیدہ کے وفات کی بعد خاندان کے سربراہ مقرر کردیا گیا ۔جن کو امیر حیدر خان ہوتی نے سرخ ٹوپی پہنا کر مبارکباد دی ۔