سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے فوجی طریقہ کار کے مطابق حکومت کے ذریعے اراضی الاٹ کی گئی ہے ‘ آئی ایس پی آر

جمعرات 26 جنوری 2017 22:52

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے فوجی طریقہ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے فوجی طریقہ کار کے مطابق حکومت کے ذریعے اراضی الاٹ کی گئی ہے ‘ اس معاملے پر بلاوجہ قیاس آرائیوں کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو سرکاری زمینوں کی الاٹ کے حوال سے گذشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاںجاری ہیں اور مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔

اس حوالے سے یہ جان لینا چاہیے کہ اراضی کی الاٹمنٹ آئینی حدود میں میں رہتے ہوئے کی جاتی ہے اور راحیل شریف کو جو زمین الاٹ کی گئی وہ بھی اسی طرح آئینی حدود میں رہتے ہوئے فوجی طریقہ کار کے مطابق حکومت کے ذریعے الاٹ کی گئی ہے ۔ اس معاملے پر بلاوجہ قیاس آرائیوں کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔